The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پاکستان اور نیدرلینڈ فلوریکلچر کے میدان میں تعاون کر سکتے ہیں، … وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق سیّد فخر امام نیدرلینڈ کے سفیر وولٹر پلومپ سے ملاقات میں گفتگو

6

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق سیّد فخر امام نے کہا ہے کہ پاکستان اور نیدرلینڈ فلوریکلچر کے میدان میں تعاون کر سکتے ہیں۔ ان خیالات انہوں نے نیدرلینڈ کے سفیر وولٹر پلومپ سے ملاقات کے دوران کیا۔ سیّد فخر امام نے دونوں ممالک کے مابین قریبی تعلقات پائے جاتے ہیں، ان تعلقات کو معاشی تعلقات میں تبدیل کرکے فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کو تکنیکی مدد اور تربیت فراہم کرنے کے لئے ہالینڈ کی کوششوں کو سراہا۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاکستان اور نیدرلینڈ کے درمیان فوڈ سیکیورٹی (زراعت اور لائیو سٹاک) ریسرچ کے شعبے میں باہمی تعاون کے وسیع امکانات ہیں۔ انہوں نے پاکستان میں لائیو سٹاک اور اس کی مصنوعات (گوشت، دودھ وغیرہ) کی قدر کے اضافہ کی ضرورت کے بارے میں بات کی۔

(جاری ہے)

سیّد فخر امام نے ڈیری فارمنگ اور فوڈ پروسیسنگ میں نیدرلینڈز کو سرمایہ کاری کی دعوت دی، ڈچ زراعت کا شعبہ متنوع ہے اور یہ لائیو سٹاک سیکٹر کا احاطہ بھی کرتا ہے۔ پاکستان مقامی جانوروں کی افزائش کے لئے نیدرلینڈ سے جینیاتی مواد (سیمن) درآمد کرتا ہے۔ نیدرلینڈ ڈیری کوآپریٹو یعنی فریزلینڈ کیمپینا دنیا میں چھٹا سب سے بڑا ڈیری کوآپریٹو ہے جس نے 2016ء میں اینگرو فوڈز لمیٹڈ (ای ایف ایل) کے 51 فیصد شیئر حاصل کیے تھے اور فریزلینڈ کیمپینا کا ایک ذیلی ادارہ بن گیا۔ای ایف ایل کے پاس نارا ، سکھر (سندھ) میں قابل ذکر ڈیری فارم سیٹ اپ ہے جہاں دودھ کی پیداوار کے لئے لگ بھگ 5000 ڈیری مویشی رکھے جاتے ہیں۔ای ایف ایل پاکستان کی ڈیری معیشت میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔پاکستان ہالینڈ سے 7000 میٹرک ٹن سے زیادہ آلو جا بیج درآمد کرتا ہے اور اس کی قیمت سالانہ 10 لاکھ یورو ہے۔2017ء سے پہلے ، ڈی پی پی بصری معائنہ کی بنیاد پر نیدرلینڈ سے آلو کے بیج کی درآمد کی اجازت دے رہا تھا۔ بعد ازاں ڈی پی پی نے سائنسی جواز کی بنیاد پر پی کیو آر 1967ء کے مطابق آلو کے بیج کی درآمدی شرائط کا جائزہ لیا ، ان میں ترمیم کی ، اور ان کو امریکہ ، ہندوستان ، آسٹریلیا اور چین کے ساتھ ہم آہنگ کیا۔ نیدرلینڈ امریکہ کے بعد زرعی مصنوعات میں دنیا کا دوسرا بڑا برآمد کنندہ ہے۔ امریکہ اور فرانس کے ساتھ نیدرلینڈ سبزیوں اور پھلوں کی دنیا کے تین سر فہرست پروڈیوسروں میں سے ایک ہے۔زرعی کاروبار ڈچ معیشت میں اہمیت کی حامل ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More