The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پاکستان اور ایتھوپیا کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لئے کام کریں … صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ایتھوپیا کے لئے نامزد سفیر شوزب عباس سے ملاقات میں گفتگو

3

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ایتھوپیا کے لئے نامزد سفیر شوزب عباس سے ملاقات میں گفتگو

پیر ستمبر
15:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان ایتھوپیا کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دونوں فریقین کے مابین تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہا ں ہے، پاکستان کی سرمایہ کاردوست تجارتی پالیسی کے پیش نظر پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے ایک پرکشش مقام ہے، نامزد سفیر ایتھوپیا میں غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کو اجاگر کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایتھوپیا میں پاکستان کے نامزد سفیر شوزب عباس سے ملاقات کے دوران کیا۔ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ نامزد سفیر تجارت ، معیشت اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان اور ایتھوپیا کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لئے کام کریں، پاکستان ایتھوپیا کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دونوں فریقین کے مابین تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہا ں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نامزد سفیر ایتھوپیا کے سرمایہ کاروں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے حوصلہ افزائی کریں ، پاکستان کی سرمایہ کاردوست تجارتی پالیسی کے پیش نظر پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے ایک پرکشش مقام ہے، نامزد سفیر ایتھوپیا میں غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کو اجاگر کریں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More