The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پاکستان انسانی بنیادوں پر آزربائیجان اور آرمینیا میں جنگ بندی کا خیرمقدم کرتا ہے ، زاہد حفیظ چوہدری … اکتوبر کو جنگ بندی سے انسانی بحران کو مزید بڑھنے سے روکنا ممکن … مزید

14

اکتوبر کو جنگ بندی سے انسانی بحران کو مزید بڑھنے سے روکنا ممکن ہوگا ، ترجمان دفتر خارجہ کا بیان

اتوار اکتوبر
13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے آذربائیجان اور آرمینیا میں جنگ بندی پر کہا ہے کہ پاکستان انسانی بنیادوں پر آزربائیجان اور آرمینیا میں جنگ بندی کا خیرمقدم کرتا ہے ،18 اکتوبر کو جنگ بندی سے انسانی بحران کو مزید بڑھنے سے روکنا ممکن ہوگا ،امن واستحکام کے لئے یہ ایک مثبت قدم ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ امید ہے کہ انسانی صورتحال بہتر بنانے کی طے پانے والی شرائط کی فریقین پاسداری کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان سمجھتا ہے کہ پائیدار امن اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پرمکمل عمل اور آرمینیاکی فوج کے آزربائیجان کے علاقوں سے مکمل انخلاء پر منحصر ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان آزربائیجان کے برادر عوام کے ساتھ کھڑا ہے ،ہم سلامتی کونسل کی متعددقراردادوں کے مطابق نگورنوکاراباخ کے حل میں آزربائیجان کے ساتھ ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More