The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پارٹی کے مخلص اور اچھی شخصیت کے حامل عہدیداران و کارکنان کو پارٹی ٹکٹ دیا جائے گا ، فیروز خان

4

بدھ ستمبر
18:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ ن ضلع ملیر کے صدر فیروزخان کی زیرصدارت بلداتی الیکشن کے سلسلے میں ضلعی اور PS کے ذمہ داران کا مشاورتی اجلاس ضلع ملیر کے سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا ۔ اجلاس سے فیروز خان نے کہا کہ پارٹی کے مخلص اور اچھی شخصیت کے حامل عہدیداران و کارکنان کو پارٹی ٹکٹ دیا جائے گا تاکہ وہ عوام صحیح خدمت کرسکیں ۔ اجلاس میں بلدیاتی الیکشن اور 26 ستمبر کومرکزی قائدین کی ضلع ملیر آمد سے متعلق مشاورت کی گئی۔اجلاس میں تمام PS کے صدور جنرل سیکریٹریز کو 30 ستمبر تک یوسیز مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔اجلاس میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے الیکشن فارم تمام PS کے صدور کے حوالے کئے گئے جس کو اُمیدوار پُر کرنے کے بعد اپنے PS کے صدر کو جمع کروائے گا۔

(جاری ہے)

تمام PS کے صدورفارم مکمل کرنے کے بعد مقررہ تاریخ 15 اکتوبر کو ڈسٹرکٹ آفس میں جمع کروائیں گے۔

اجلاس میں ملک شیر احمد اعوان، بخت رواں، احمد اعوان، ملک حاکم، فیاض پٹھان، جاوید نیازی، ڈاکٹر شہناز، انظار میڈیکل، ایاز خان بنگش، سلطان زیب، چوہدری ارشد، ماجد آرائیں، ارشد انصاری، برکت علی، شہزاد سلیم، نیاز خان، سر غفور، ملک واصم، احسان بلوچ، بادشاہ کرم، ملک ناصر، عبدالحق، طارق جوئیہ، محمد طلحہ، چوہدری ندیم، فیاض احمد، فدا محمد، وقاص احمد، راجہ شمریز، طاہر خان، ظہیر سلطانی، رانا بابر، شاہد اور ظفر نے شریک ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More