The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پارٹی ضلع ہرنائی میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے ، ولی داد میانی … اہم سیاسی رہنمائوں سے رابطے میں ہے جلد ضلع ہرنائی میں ایک بہت بڑا شمولیتی پروگرام کاانعقاد ہوگا ،ضلعی صدر … مزید

11

اہم سیاسی رہنمائوں سے رابطے میں ہے جلد ضلع ہرنائی میں ایک بہت بڑا شمولیتی پروگرام کاانعقاد ہوگا ،ضلعی صدر عوامی نیشنل پارٹی

منگل ستمبر
20:12

رنائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 15 ستمبر2020ء) عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر ولی داد میانی نے کہاہے کہ پارٹی ضلع ہرنائی میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے اہم سیاسی رہنمائوں سے رابطے میں ہے جلد ضلع ہرنائی میں ایک بہت بڑا شمولیتی پروگرام کاانعقاد ہوگا ان خیالات کااظہار انہوں نے باچاخان مرکز ہرنائی میں پارٹی میں شمولیتی کرنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی ملک کامران خان ترین، ضلعی ترجمان عبدالغنی ترین ، ملک فرید شاہ نے بھی اجتماع سے خطاب کیا حاجی عبدالروف ترین ،مالک داد ترین، محمدحنیف نے مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کااعلان کیا پارٹی کے ضلعی صدر ولی داد میانی نے نئے شمولیت کرنے والوں سے خطاب کرتے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی چاہے اقتدار میں ہے یا بغیر اقتدار پشتون قوم کی فلاح و بہبود کیلئے ہرفورم پر جدوجہد کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ 2023 سے قبل ہی عوامی نیشنل پارٹی ضلعی اور صوبائی سطح پر ضلع ہرنائی کا سابقہ صوبائی حلقہ انتخاب کی بحالی کیلئے تحریک کاآغاز کریگی اور ضلع ہرنائی کا سابقہ حلقہ انتخاب بحالی تک جدوجہد جاری رکھے گے انہوں نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی ضلع ہرنائی میں روز برو ز فعال ہورہی ہیں ضلع بھر سے مختلف علاقوں سے قبائلی معتبرین ، اور اہم سیاسی شخصیت کا پارٹی میں شمولیت کرنے کیلئے ہمارے ساتھ رابطہ میں ہے جلد ہی ضلع ہرنائی میں ایک بہت بڑا شمولیتی جلسے کاانعقاد کرینگے انہوں نے نئے شامل ہونے والے کارکنوں کو پارٹی میں شمولیت کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائے

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More