The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے فن مساحت و نقشہ کشی (ترمیمی) بل 2020 کی منظوری دے دی

11

بدھ ستمبر
20:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے فن مساحت و نقشہ کشی (ترمیمی) بل 2020 کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور نے تحریک پیش کی کہ فن مساحت و نقشی کشی (ترمیمی) بل 2020 فی الفور زیر غور لایا جائے۔ ایوان سے تحریک کی منظوری کے بعد سپیکر نے یکے بعد دیگرے بل کی تمام شقوں کی منظوری حاصل کی۔ وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے تحریک پیش کی کہ فن مساحت و نقشہ کشی ایکٹ 2014 میں ترمیم کرنے کا بل فن مساحت و نقشہ کشی (ترمیمی) بل 2020 منظور کیا جائے۔ پارلیمنٹ نے بل کی منظوری دے دی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More