The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پارلیمنٹ نے پاکستان میڈیکل کمیشن بل 2020 کی منظوری دے دی

6

بدھ ستمبر
20:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) پارلیمنٹ نے پاکستان میڈیکل کمیشن بل 2020 کی منظوری دے دی ہے۔ بدھ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے تحریک پیش کی کہ قومی اسمبلی سے منظور کردہ اور سینیٹ سے 90 دنوں میں منظور نہ ہونے کی صورت میں پاکستان میڈیکل کمیشن بل 2020 زیر غور لایا جائے۔

(جاری ہے)

وزارت قومی صحت و خدمات کی پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا کہ پی ایم ڈی سی تمام میڈیکل کالجوں کو ریگولیٹ کرتی ہے اور ڈاکٹروں کی کوالیفیکیشن اور کارکردگی کو یقینی بنانے کا کام بھی اسی ادارے کے سپرد ہے۔ اس ادارے کو ٹھیک کرنے کے لئے ضروری تھا کہ اس میں اصلاحات لائی جائیں۔ اس کے لئے یہ بل لایا گیا ہے۔ اس بل میں تمام مسائل کا حل موجود ہے۔ ایوان سے تحریک کی منظوری کے بعد سپیکر نے یکے بعد دیگرے بل کی تمام شقوں کی منظوری حاصل کی۔ بل کی بعض شقوں میں حکومت کی طرف سے امجد علی خان نے ترامیم پیش کیں جن کو منظور کرلیا گیا۔ وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے تحریک پیش کی کہ پاکستان میڈیکل کمیشن بل 2020 منظور کیا جائے۔ پارلیمنٹ نے بل کی منظوری دے دی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More