The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پارلیمنٹ نے انسداد دہشت گردی (ترمیمی) بل 2020 کی منظوری دے دی

9

بدھ ستمبر
20:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) پارلیمنٹ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 میں تیسری ترمیم کرنے کے بل انسداد دہشت گردی (ترمیمی) بل 2020 کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں رکن قومی اسمبلی فہیم خان نے تحریک پیش کی کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 میں تیسری ترمیم کرنے کا بل انسداد دہشت گردی ایکٹ (ترمیمی) بل 2020 قومی اسمبلی سے منظور اور سینیٹ سے نامنظور ہونے کی صورت میں زیر غور لایا جائے۔ ایوان سے تحریک کی منظوری کے بعد سپیکر نے یکے بعد دیگرے بل کی تمام شقوں کی منظوری حاصل کی۔ فہیم خان نے تحریک پیش کی کہ انسداد دہشت گردی (ترمیمی) بل 2020 منظور کیا جائے۔ پارلیمنٹ نے بل کی منظوری دے دی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More