The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پارلیمنٹ میں وقف املاک بل 2020 کثرت رائے سے منظورکرلیا گیا

9

بدھ ستمبر
20:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وقف املاک بل 2020 کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔ وقف املاک بل 2020 کے مطابق وفاق کے زیرانتظام علاقوں میں مساجد، امام بارگاہوں کیلئے زمین وقف کرنے سے پہلے رجسٹرڈ کرانا ہوگی، مدارس اور دیگر فلاحی کاموں کیلئے زمین وقف کرنے سے قبل رجسٹرڈ کرانا ہوگی۔

(جاری ہے)

بل کے مطابق حکومت کو وقف املاک پر قائم تعمیرات کی منی ٹریل معلوم کرنے اور ا?ڈٹ کا اختیار ہوگا، وقف کی زمینوں پر قائم تمام مساجد، امام بارگاہیں، مدارس وغیرہ وفاق کے کنٹرول میں آجائیں گی۔بل کے مطابق وقف املاک پر قائم عمارت کے منتظم منی لانڈرنگ میں ملوث پائے گئے تو حکومت انتظام سنبھال سکے گی، قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کو ڈھائی کروڑ روپے جرمانہ اور 5 سال تک سزا ہوسکے گی۔وقف املاک بل کے مطابق حکومت چیف کمشنر کے ذریعے وقف املاک کیلئے منتظم اعلیٰ تعینات کرے گی، منتظم اعلیٰ کسی خطاب، خطبے یا لیکچر کو روکنے کی ہدایات دے سکتا ہے، جبکہ منتظم اعلیٰ قومی خود مختاری اور وحدانیت کو نقصان پہچانے والے کسی معاملے کو بھی روک سکے گا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More