The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پارلیمان کے تقدس اور کاروائی پاؤں تلے روندا گیا ہے … رویہ انتہائی غیر پارلیمانی تھا، انہوں نے آج ریڈ لائن کراس کی ہے:قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف

13

رویہ انتہائی غیر پارلیمانی تھا، انہوں نے آج ریڈ لائن کراس کی ہے:قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف

Hassan Shabbir حسن شبیر
بدھ ستمبر
20:43

اسلام آباد (اردو پوائنٹ-اخبارتازہ ترین 16 ستمبر2020ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج پارلیمان کی کارروائی کو پاوَں تلے روندا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ذاتی نہیں ملکی مفادات کی بات کررہے تھے، اسپیکر نے ہماری ترامیم پر بحث نہیں ہونے دی اور نہ  ہمیں بات کرنے کا موقع دیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری ترمیم حقیقی تھیں،اسپیکر کے رویے کے خلاف احتجاج کرتے ہیں ان کا رویہ انتہائی غیر پارلیمانی تھا، انہوں نے آج ریڈ لائن کراس کی ہے۔شہبازشریف نے کہا کہ این آراو کیوں لیں گے، ہم تو پہلےسے نیب کو بھگت رہے ہیں اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمیں ایوان میں بات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، یہ کیسی ایوان کی کاروائی تھی جس میں اپوزیشن جماعتوں کا موقف تک نہیں سنا گیا،جبکہ اپوزیشن کی ترامیم اہم تھیں،ایوان کی کاروائی یک طرفی تھی جس کےلیے احتجاج کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم نے جو پہلا اعتراض کیا وہ حکومت کی مدد اور سمجھانے کیلئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے سمجھانے کی کوشش کی کہ عدالتی فیصلے کے بعد میشر بل پیش نہیں کرسکتا، غیر آئینی طریقے سے قانون سازی کی کوشش کی گئی۔انہوں نے کہا کہ میں نے انتا غیر جمہوری رویہ پہلے کبھی نہیں دیکھا۔خیال رہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن اراکین نے ایجنڈے کی کاپیاں بھی پھاڑ دیں، کاپیاں پھاڑ کراسپیکر کی طرف اچھال دیں اور زبردست ہنگامہ آرائی کے بعد ایوان سے واک آوٹ کیا اپوزیشن ارکان  نے اسپیکر اسد قیصر کے ڈائس کے سامنے احتجاج کی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More