The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت اور ڈی جی نیشنل ہیلتھ سروسز کی ینگ فارماسسٹس کمیونٹی پاکستان کے وفد کو مطالبات جلد حل کرنے کی یقین دہانی

13

پیر ستمبر
14:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) پاکستان بھر کے فارماسسٹس کی نمائندہ پروفیشنل تنظیم” ینگ فارماسسٹس کمیونٹی پاکستان’‘ کے وفد نے پیر کو اسلام آباد میں پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامد اور ڈی جی نیشنل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ملک محمد صفی سے ا ن کے دفتر میں الگ لگ ملاقات کی۔ ملاقات میں پیشہ فارمیسی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وفد نے فارمیسی کونسل آف پاکستان میں سیکرٹری کی تقرری اور تشکیل نو ، ملک بھر کے مختلف تعلیمی اداروں کے شعبہ فارمیسی کی فارمیسی کونسل سے رجسٹریشن اور فارمیسی ایکٹ 1967میں ترامیم کے حوالے سے مطالبات پیش کئے۔دونوں سربراہان نے وفد کے تمام مطالبات کی تائید کی اور شعبہ فارمیسی کے جملہ مسائل کو جلد از جلد حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ وفد نے شعبہ فارمیسی کے امور میں گہری دلچسپی لینے اور تعاون پر سربراہان کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر تنظیم کے مرکزی سربراہان محمد طارق، سہرش، احسان، انیس، انعام، راشید، سجاد سمیت طلبہ کابینہ کے طلحہ،سمرین اور حمزہ بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More