The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ٹی ڈی سی پی کو 28سال قبل الاٹ شدہ 14کنال رقبہ میں سے 13کنال پر ناجائز قبضہ

3

بدھ ستمبر
15:06

ٹی ڈی سی پی کو 28سال قبل الاٹ شدہ 14کنال رقبہ میں سے 13کنال پر ناجائز قبضہ
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) حکومت پاکستان کی طرف سے ٹور ازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب ( ٹی ڈی سی پی ) ملتان کو 1992میں الاٹ کی گئی 14کنال رقبہ میں سے 13کنال رقبہ ناجائز قابضین کے تصرف میں موجود ہے ۔ حکومت پنجاب نے 1992 میں ٹی ڈی سی پی کو دریا ئے چناب کے ملتان کی طرف کے کنارے کے قریب 14کنال رقبہ ریزارٹ بنانے کے لیے الاٹ کی گئی ۔

(جاری ہے)

جس کے تین کنال حصہ پر چند سال قبل پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی چوکی بنا دی گئی جو 2010 کے سیلاب میں تباہ ہو گئی اور پوری عمارت میں سے صرف ایک کمرہ کھنڈر کی شکل میں موجود ہے اور دیگر 10کنال رقبہ پرلوگوں نے قبضہ کر لیا ۔صرف ایک کنال بقایا جگہ ٹی ڈی سی پی کی ریزارٹ کی تعمیر کے لیے اس وقت موجود ہے ۔ ٹی ڈی سی پی کے مطابق ناجائز قابضین سے جگہ کا قبضہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر ملتان کو خط لکھ دیا گیا ہے جنہوں نے متعلقہ تحصیل دار اور پٹواری سے اس سلسلہ میں فوری طور پر رپورٹ طلب کر لی ہے۔ جس کے بعد ناجائز قابضین سے قبضہ چھڑایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More