The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزہ جاری کرنا بھارت کی ذمہ داری ہے، وسیم خان … بھارت کے ساتھ باہمی سیریز اگلے 4 سال تک نہیں ہو سکتی، بھارت سے کرکٹ ہمارے اختیار … مزید

16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا ہے کہ 2021 میں بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزہ جاری کرنے کی ذمہ داری بھارت کی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ اٴْمید ہے کہ بھارت پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے جاری کرے گا اور جنوری میں ہمیں اس کا علم بھی ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بھارت کے ساتھ باہمی سیریز اگلے 4 سال تک نہیں ہو سکتی، بھارت سے کرکٹ ہمارے اختیار میں نہیں ہے، یہ فیصلہ بھارت کو کرنا ہے۔خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا کے باعث اب نومبر میں آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ملتوی ہو چکا ہے۔ 2021 میں ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھارت میں شیڈول ہے تاہم ابھی تک آئی سی سی کی جانب سے 22-2021 میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میزبان کا اعلان نہیں کیا گیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More