The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 2.92 فیصد اضافہ

14

اتوار اکتوبر
17:20

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 18 اکتوبر2020ء) : مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 2.92 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے لے کر ستمبر 2020 تک کی مدت میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 3.46 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 2.92 فیصد زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 3.37 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ اعداد و شمار کے مطابق ستمبر کے مہینے میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 11.3 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ ریڈی میڈ گارمنٹس کی مصنوعات کی برآمدات میں ستمبر کے دوران 12.62 فیصد، نیٹ ویئر 24.08 فیصد اور بیڈ ویئر کی مصنوعات کی برآمدات میں 13.23 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح تولیوں کی برآمدات میں اضافہ 29.85 فیصد جبکہ سوتی ملبوسات کی برآمدات میں 7.06 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 25.09 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More