The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ٹک ٹاک پر شوہر کے انتقال کی جھوٹی ویڈیو بنانے والی خاتون کے خلاف سائبر کرائم سیل میں درخواست دیدی گئی

23

بدھ ستمبر
22:03

ٹک ٹاک پر شوہر کے انتقال کی جھوٹی ویڈیو بنانے والی خاتون کے خلاف سائبر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) ٹک ٹاک پر شوہر کے انتقال کی جھوٹی ویڈیو بنانے والی خاتون کے خلاف سائبر کرائم سیل میں درخواست دیدی گئی ، درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ خاتون کو شوہر کی موت کی جھوٹی ویڈیو بنانے پر سزا دی جائے۔لاہور سائبر کرائم سیل میں اندراج مقدمہ کی درخواست ایڈووکیٹ شہباز احمد نے دی جس میں خاتون اور شوہر کے خلاف مقدمہ درج کر کے سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز رحیم یار خان کے شہر لیاقت پور میں خاتون نے اپنے ٹک ٹاک فالوورز بڑھانے کے لیے اپنے شوہر کے انتقال کی جھوٹی خبر پر مبنی ویڈیو اپ لوڈ کر دی تھی جس پر اہل علاقہ کی بڑی تعداد گھر کے باہر جمع ہوئی تو حقیقت سامنے آ گئی۔خاتون نے ویڈیو میں رونے کی اداکاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ عادل نہیں رہے، ان کا کار ایکسیڈنٹ ہوا اب وہ اس دنیا میں نہیں رہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی ویڈیو میں خاتون کہتی نظر آتی ہے عادل نہیں رہے، عدنان کی کال آئی تھی، اس نے بتایا عادل کا ایکسیڈنٹ ہو گیا ہے وہ نہیں رہے، میرے ساتھ ہی ایسا کیوں ہوا ٹک ٹاک اسٹار عادل راجپوت کی جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی تھی اور عادل راجپوت کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا تھا، جہاں سوشل میڈیا صارفین نے ان کی موت کی افواہ پر تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More