The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کی بروقت کارروائی ،موٹر سائیکل چھیننے والے گینگ کا ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا

12

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چھیننے والے گینگ کا ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ،ساتھی فرار ہوگیا ۔ٹوبہ ٹیک سنگھ تھانہ چٹیانہ پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی راہزنی اور چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو موٹر سائیکل چھیننے والے گینگ کے سرغنہ کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق پولیس کو 15 پر اطلاع مو صول ہوئی کہ چک نمبر303گ ب کے قریب 2کس نا معلوم ملزمان نے واردات کی ہے پولیس کی فوری ضرورت ہے وقوعہ کی اطلاع پر ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق نے فوری طور پر ایس ایچ اوچٹیانہ سب انسپکٹر راشد اسلام کو موقع پر پہنچنے کا حکم دیا جس پر ایس ایچ اوتھانہ چٹیانہ اور سب انسپکٹر عنصر جاوید معہ ملازمان پولیس موقع پر پہنچے۔

(جاری ہے)

موقع پر موجود قیصر عباس ولد احمد قوم سیال سکنہ حویلی بہادر شاہ ضلع جھنگ نے بتلایا کی وہ ہمراہ محمد عمران ولد شیر محمد سیال سکنہ حویلی بہادر شاہ اپنیٍٍ موٹر سائیکلCD/70، JGK/1577 پرسوار ہو کر اپنے گھر سے ٹوبہ کی طرف کام پر جا رہے تھے کہ راستہ میں بحد رقبہ303گ ب سٹاپ کے قریب2کس مسلح افراد بسواری اپلائیڈ فار موٹرسائیکل نے پیچھے سے آکر ہمیں اسلحہ کے زور پر روک کر میری جیپ سے نقدی تین ہزار،عمران کی جیب سے دو ہزار روپے نکال لئے۔ جب ملزمان موٹرسائیکل پر سوار ہو کر بھاگنے لگے تو میں نے پیچھے بیٹھے ملزم کو جپھا ڈال کر موٹرسائیکل سے کھینچ لیا تو دوسرے ملزم نے اپنے ساتھی کو چھڑانے کے لئے یکے بعد دیگرے مجھ پر سیدھے فائر کئے جو میر ی بجائے اس کے ساتھی ملزم کی دائیں ٹانگ میں لگے جس سے وہ زخمی ہوگیا ۔جبکہ فائرنگ کرنے والا ملزم اپنے زخمی ساتھی کو چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ پولیس نے تعاقب کر کے ایک کس ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جس نے اپنا نام و پتہ پرویز ولد زاہد محمود قوم قصائی سکنہ چک 395 ج ب سادہ آرائیاں بتلایا جبکہ فرار ہونے والے ملزم کا نام و پتہ محمد فیصل ولد عبدالمجید قوم آرائیں سکنہ چک 395ج ب سادہ آرائیاں بتلایا۔زخمی ملزم کو برائے علاج معا لجہ پولیس حراست میں فوری طور پرDHQہسپتال ٹوبہ شفٹ کیا گیا ۔گرفتار ملزم سے دوران واردات چھینی ہوئی رقم اور موبائل فون اور ان کی چھوڑی ہوئی اپلائیڈ فار موٹرسائیکل برآمد ہو چکی ہے۔ ۔ ملزم کے دوسرے ساتھی کی تلاش جاری ہے۔ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر369مورخہ16.10.2020بجرم 392/324/34ت پ تھانہ چٹیانہ درج رجسٹر کر کے کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔ملزمان کا ریکارڈ چیک کرنے پر ملزمان مقدمہ نمبر 146/19، 124/19، 138/13، 234/20، 173/19، 115/19، 38/19، 29/15، 82/14، 398/14، 103/14تھانہ صدر ٹوبہ راہزنی اور ہائوس رابری اور ناجائز اسلحہ کے مقدمات میں مطلوب ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More