The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ٹریفک پولیس کے بیشتر سیکشن آفیسر کو چلا ن کاٹنے کی ڈیجیٹل مشین چلانے نہیں آتی ،سروے رپورٹ

10

پیر ستمبر
22:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) ٹریفک پولیس کے بیشتر سیکشن آفیسر کو چلا ن کاٹنے کی ڈیجیٹل مشین چلانے نہیں آتی ،سروے رپورٹ کے مطابق ٹریفک پولیس میں بہت سے ایسے افسران موجود ہیں جن کو چلا ن کا اندراج کرنے والی ڈیجیٹل مشین چلا نی نہیں آتی اور انہوں نے اپنی مشینیں نئی بھرتی ہونے والے سپاہیوں کو ٹھیکے پر دے رکھی ہیں ، یہ افسران اہلکاروں سے شام کو اپنے چالان اور رشوت کی رقم وصول کرتے ہیں سرفہرست ٹریفک سیکشن سخی حسن پر افسران ہی موجود نہیں ہوتے اور ان کی مشین کسی سپاہی کے پاس ہوتی ہیں ،اسی طرح لیاقت آباد ٹریفک سیکشن نے صبح میں ایک اہلکار کو چلا ن کا اندراج کر نے کے لیے رکھاہو ہے ،جبکہ شام کے اوقات میں پولیس اہلکار تبدیل ہو جا تا ہے اس کے علاوہ عزیزآباد ٹریفک سیکشن کے افسران کو بھی مشین چلانا نہیں آتی ،ناظم آباد ٹریفک سیکشن کے افسران کو بھی مشین چلانی نہیں آتی ہے، عوام نے ڈی آئی جی ٹریفک سے اپیل کی ہے کہ ٹریفک سیکشن افسران کے بھی امتحانات لیے جائیں تاکہ میرٹ پر افسران تعینات ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More