The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ٹریفک پولیس نے گذشتہ ماہ 19500سے زائد شہریوں کولائسنس کی سہولت فراہم کی، انچارج لائسنسنگ ثاقب رضوان

15

منگل ستمبر
18:48

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) سٹی ٹریفک پولیس نے گذشتہ ماہ 19819شہریوں کو لائسنسنگ سے متعلق سہولیات فراہم کیں۔انچارج لائسنسنگ ثاقب رضوان نے بتایا کہ لائسنسنگ برانچ نے ماہ اگست میں 15888لرنر ڈرائیونگ پرمٹ،418نئے لائسنس ،3078تجدید لائسنس، 84ڈوپلیکیٹ، 55انڈورسمنٹ،55انٹر نیشنل جبکہ دوسرے اضلاع کے 241لائسنس تجدید کیے ۔

(جاری ہے)

انچارج لائسنسنگ برانچ کا کہنا تھا کہ لائسنسنگ کے حصول کے لیے آنے والے شہریوں کے ساتھ تمام حفاظتی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھا جا رہا ہے اور ون ونڈو آپریشن کے ذریعے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو صرف اصلی شناختی کارڈ کے ذریعے ممکن بناتے ہوئے ایک ہی چھت تلے تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔لائسنسنگ کی شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے اشاروں کاکمپیوٹرائز ٹیسٹ جبکہ ڈرائیونگ ٹیسٹ کے لیے آٹومیٹیڈ ویڈیو سسٹم متعارف کرایا گیا ہے۔انچارج لائسنسنگ کا مزید کہنا تھا کہ عوام الناس کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے راولپنڈی کچہری اور لیاقت باغ 15میں بھی لائسنسنگ کی سہولت موجود ہے اس کے علاوہ گوجر خان، مری، ٹیکسلامیں خدمت مراکز قائم کیے گئے ہیں۔جہاں پر موجود پڑھے لکھے ٹریفک وارڈنز شہریوں کی معاونت اور رہنمائی کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More