The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ٹریفک پولیس راولپنڈی نے اوور سپیڈنگ پر 578چالان کر کے 240300روپے خزانے میں جمع کروائے … سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی اولین ترجیح عوام کے سفر کو آسان اور زندگی کو محفوظ بنانا … مزید

15

سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی اولین ترجیح عوام کے سفر کو آسان اور زندگی کو محفوظ بنانا ہے، چیف ٹریفک آفیسر
سپیڈکیمروں کو نصب کرنے سے روز مرہ کے حادثات میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے،انچارج کیمرہ سکواڈ

پیر ستمبر
19:56

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کے احکامات کی روشنی میں انچارج کیمرہ سکواڈ احمد نوازتارڑ نے رواںاپنی ٹیم کے ہمراہ اگست میں اولڈ ائیر پورٹ روڈ، نیو ائیر پورٹ روڈ، ٹیکسلا، کلر سیداں اور مہر آباد سیکٹر میں کیمرہ نصب کر کے اوور سپیڈنگ کے خلاف بھرپور کاروائی کرتے ہوئی578 گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کرتے ہوئے 240300روپے قومی خزانے میں جمع کروائے۔انچارج کیمرہ سکواڈ احمد نواز کا کہنا تھا کہ شاہراہوں پر کیمرہ لگانے کا مقصدسفر کو محفوظ بنانا اور روز مرہ کے حادثات میں کمی لانا ہے،اوور سپیڈنگ اور غلط اوورٹیکنگ کرنے والے اپنے ساتھ دوسروں کی زندگی کو بھی خطرے میں ڈالتے ہیں۔سپیڈ کیمرہ نصب کرنے سے روز مرہ کے حادثات میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کا کہنا تھاکہ ٹریفک پولیس راولپنڈی کی اولین ترجیح عوام کے سفر کو آسان اور زندگی کو محفوظ بنانا ہے جس کے لیے ٹریفک پولیس راولپنڈی وہ تمام اقدامات کر رہی ہے جس سے قیمتی جانوں کو بچایا جا سکے۔

سی ٹی اوراولپنڈی نے انچارج کیمرہ سکواڈاحمد نواز کو ہدایت کی کہ اوور سپیڈنگ اور غلط اوور ٹیکنگ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More