The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ٹ*تمام اداروں کو آپنی آپنی حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا،برجیس طاہر … ھ*ملکی سالمیت کے لیئے ناگزیر ہو چکا ، ملک مزید بحران کا متحمل نہیں ہو سکتا،لیگی رہنما

13


Live Updates

ھ*ملکی سالمیت کے لیئے ناگزیر ہو چکا ، ملک مزید بحران کا متحمل نہیں ہو سکتا،لیگی رہنما

اتوار اکتوبر
23:05

ٌمانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 18 اکتوبر2020ء) سابق وفاقی وزیر مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ تمام اداروں کو آپنی آپنی حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا جو ملکی سالمیت کے لیئے ناگزیر ہو چکا ہے ملک مزید بحران کا متحمل نہیں ہو سکتا پی ڈی ایم گوجرانوالہ جلسہ میں عوام نے نااہل حکومت کے آپنا فیصلہ سناتے ہوئے خاتمے کی بنیاد رکھ دی ہے جس کی وجہ سے سلیکیٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی سلیکیٹڈ وزیراعظم عمران احمد نیازی کی تقریر سے بغض اور تکبر کی بو آتی ہے ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر و مسللم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر چوہدری محمد برجیس طاہر ایم این اے ن میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ پی ڈی ایم کا جلسہ تاریخی لحاظ سے اہمیت کا حامل عوام کو جھوٹ اور سچ جاننے کا موقع ملا گوجرانوالہ جلسہ میں قائد میاں نواز شریف کی کال پر لبیک کہتے ہوئے عوام کے جم غفیر نے نالائق حکومت کے خلاف فیصلہ سنا دیا ہے جس پاکستان سمیت عالمی میڈیا نے کامیاب ترین جلسہ قرار دیا ہے چوہدری محمد برجیس طاہر نے آپنے حلقہ سے ن لیگ کے سیکڑوں کارکنوں کا گوجرانوالہ جلسہ میں شرکت کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا گیا ہے اپوزیشن حقیقی جمہوریت اور عوام کے ووٹ کے تقدس اور مہنگائی کے عذاب کی وجہ سے سڑکوں پر آئی ہے اب موجودہ حکومت سے نجات حاصل کرنے کا وقت ہوا چاہتا ہے سلیکیٹڈ وزیراعظم عمران احمد نیازی صرف اپوزیشن کو انتقامی سیاست کا نشانہ بنانے کے لیئے تمام حربے استعمال کر رہا ہے مگر حکومت کو منہ کی کھانی پڑے گی ایسے ہتھکنڈوں سے ہم گھبرانے والے نہیں ہیں۔



اپوزیشن اتحاد کی تحریک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More