The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ٴپوری قوم پاک فوج کی پشت پر کھڑی ہے ،سازشیں کرنے والے ہمیشہ کی طرح ناکام ہوںگے‘ جمشید اقبال چیمہ

17

ڈ*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 18 اکتوبر2020ء) انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ اسلام آبادمیںٹائیگرز فورس کا بھرپور کنونشن صر ف ایک ٹریلر تھا،اگر پی ٹی آئی نے سیاسی طاقت کا مظاہرہ کیا توآل پاکستان لوٹ مارایسوسی ایشن کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی ۔ ان خیالت کااظہارانہوں نے حلقہ این اے 127میںپاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رکن اسمبلی میاں رفیع کے پوتے میاں عثمان کی ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر میاں رضوان ،ارشد خان، عاطف احمد،صدیق اکبر، غلام مصطفی ،آصف چیمہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر جمشید اقبال چیمہ نے میاں عثمان کو پی ٹی آئی کا روایتی مفلر بھی پہنایا ۔

(جاری ہے)

جمشید ا قبال چیمہ نے کہا کہ نواز شریف نے اپنی تاریک ہوتی سیاست کو دیکھتے ہوئے قومی سلامتی کے ادارے کے سربراہ کے خلاف جو زبان استعمال کی ہے اس پر بھارت میں شادیانے بجائے جارہے ہیں۔

پاکستان دشمن طاقتیں جانتی ہیں کہ روایتی ہتھیاروں کی جنگ سے کسی طرح بھی پاکستان کی فوج کو کمزورنہیں کیا جا سکتا اور اس کیلئے اندرونی سازشوںکا جال پھیلایا جارہا ہے اورنواز شریف اس کا مہرہ بن رہے ہیں۔ پوری قوم پاکستانی فوج کی پشت پر کھڑی ہے ۔مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی بڑی تعداد نے بھی نواز شریف کی ملک دشمن عناصر کی ایماء پر کی گئی تقریر کے بعد ان سے لا تعلقی کااظہار کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف لوٹ مار ایسوسی ایشن کے اتحاد میں شامل 11جماعتوں کا جلسہ تھااوردوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کا ٹائیگرز کنونشن تھااور ٹی وی سکرین پر فرق نمایاں تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More