The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ٴْپشاور ، پر کیمکل اور 50فیصد سے زائد پانی والے تقریبا ً50 کلو دودھ کو موقع پر ضائع کیا گیا

6

پیر ستمبر
22:30

5پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 14 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر مردان عابد وزیر کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مس سہرش نگارنے شام کے وقت تھانہ ہوتی کی حدود میں واقع دودھ کی دکانوں کا معائنہ کیا اس موقع پر کیمکل اور 50فیصد سے زائد پانی والے تقریبا ً50 کلو دودھ کو موقع پر ضائع کیا گیا۔وٹرنری ڈاکٹر گوہر رحمان کی موجودگی میں لیکٹوسکین اور دوسرے کیمکل ٹسٹ کی گئی۔ اس موقع پر مس سہرش نگار نے واضح کردیا کہ ملاوٹ کرنے والوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی۔اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر میڈم گل بانو کی نیو اڈا و ملاکنڈ چوک مردان میں ٹی ایم اے انکروچمنٹ سٹاف کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے دکانوں کے سامنے، فٹ پاتھ پر اور سڑک کے کناروں پر کئے جانے والے تجاوزات کو ختم کروا دیا جسکی وجہ سے نہ صرف پیدل چلنے والوں بلکہ ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو رہی تھی۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے تجاوزات کرنے والے کئی افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ دکاندروں کو سرکاری اراضی پر تجاوزات سے گریز کرنے کی ہدایت کی۔اسی طرح ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جہانزیب خان نے شہباز گڑھی و گڑھی کپورہ میں کاروائی۔ پٹرول پمپ پر پٹرول کا گیج اور سرکاری مقرر کردہ ریٹ کے بارے میں چیکینگ کی تاہم کم گیج اور زائد قیمت وصولی پر بھاری جرمانہ عائد کیا۔جبکہ اسسٹنٹ کمشنر انیلہ فہیم کی درخواست پر فوڈ سیفٹی آفیسرز شیر حسن خان اور شاہد علی نے تخت بھائی بازارمیں اشیائے خوردو نوش سے وابستہ متعدد افراد کو محفوظ خوراک پر مبنی تفصیلی آگاہی تربیت دی تاکہ خوراک میں مزید بہتری لائی جا سکے۔ اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر فرمان علی اور قیصر خان بھی موجود تھے۔افسران کا کہنا تھا کہ تاجر برادری محفوظ خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ مزید کہا کہ تاجر برادری کے مسائل حل کرنے پر فوکس کیا جائے گا لیکن محفوظ خوراک کی خلاف ورزی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More