The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ٰبلوچستان اسمبلی ، اپوزیشن لیڈر کی تحریک التواء بحث کے لئے منظور، اگلے اجلاس میں بحث ہوگی

9

پیر ستمبر
22:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 14 ستمبر2020ء) بلوچستان اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر کی لائی گئی تحریک التواء بحث کے لئے منظور کرلی جس پر اگلے اجلاس میں بحث ہوگی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزمنعقدہ اجلاس میں قائد حزب اختلاف ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے اپنی تحریک التواء پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے آرٹیکل29/3کے تحت گورنر کو ہر سال صوبے کے امور سے متعلق رپورٹ پیش کرنی پڑتی ہے لیکن تاحال یہ رپورٹ پیش نہیں ہوئی یہ ایک اہم اور فوری نوعیت کا حامل مسئلہ ہے اس لئے ایوان کی کارروائی روک کر اس اہم مسئلے کو زیر بحث لایا جائے بعدازاں اجلاس کی صدارت کرنے والے اختر حسین لانگو نے ایوان کی مشاورت سے تحریک التواء کو بحث کے لئے منظور کرنے کی رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ تحریک التواء پر 17ستمبر کے اجلاس میں بحث کرائی جائے گی

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More