The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ْ72سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ نرسنگ شعبے کو عملی طور پر ترجیح دی گئی ‘پرنسپل پی جی ایم آئی … ایم فل اور پی ایچ ڈی سکالرشپ کی منظوری سے نرسوں میں اعلی تعلیم کے رجحان میں … مزید

16

ایم فل اور پی ایچ ڈی سکالرشپ کی منظوری سے نرسوں میں اعلی تعلیم کے رجحان میں اضافہ ہوگا‘پروفیسر الفرید ظفر

اتوار اکتوبر
17:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے کہا ہے کہ نرسز کے سروس سٹرکچر کو اپ گریڈ کرنا پنجاب حکومت کا اہم ترین اقدام ہے جس سے نہ صرف نرسوں کی ترقی کے امور کو سٹریم لائن کرنے کا موقع ملے گا بلکہ نرسز کے لئے فارن سکالر شپ اور ایف ایس سی کے بعد کالجز سے ملنے والی ڈگریاں اُن کے اعتماد میں اضافے کا باعث بنیں گی اورایم فل اور پی ایچ ڈی کے لئے سکالرشپ کی منظوری سے نرسوں میں اعلی تعلیم کے رجحان میں اضافہ ہوگا جبکہنرسنگ سکولوں کو کالج کا درجہ ملنے سے طبی تعلیم کا معیار مزید بلند اور سٹوڈنٹس کی صلاحیتوں میں نکھار آئے گا ۔ میڈیا سے گفتگو میں پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ ملک کی 72سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے نرسنگ کے شعبے کو عملی طور پر ترجیح دی ہے ۔

(جاری ہے)

پرنسپل پی جی ایم آئی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ میڈیکل کے شعبے میں نرسز کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اوراُن کے لئے بہتر ورکنگ ماحول انتہائی ضروری تھا جس پر پنجاب حکومت نے بر وقت اقدام اٹھائے ہیں۔

پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ نرسز کیلئے ترقی کے مواقع پیدا کرنے سے کوالٹی ہیلتھ کئیر کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی اور اس کا بلا واسطہ فائدہ مریضوں کو پہنچے گا ۔ انہوں نے کہا کہ نرسز کو سکالر شپ پر بیرو ن ملک بھجوانا ، ہاسٹلز اور اُن کی رہائش کا مسئلہ حل کرنا اور نرسز کو بہتر میڈیکل ایجوکیشن کی فراہمی قابل ستائش اقدام ہیں جن پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد مبارکباد کی مستحق ہیں۔ پرنسپل پی جی ایم آئی نے امید ظاہر کی کہ اب نرسز اور زیادہ لگن و محنت کے ساتھ مریضوں کی خدمت کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گی اور ڈاکٹرز کے شانہ بشانہ دن رات اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More