The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ْ مریم نواز شریف کا کراچی پہنچنے پر شاندار استقبال ، مزار قائد پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی

15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے جلسے میں شرکت کرنے کیلئے اتوارکی دوپہرلاہور سے کراچی پہنچیں،مسلم لیگ(ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب بھی ان کے ہمراہ تھیں۔پاکستان پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کے لیے آنے والی مریم نواز کو خصوصی بم پروف گاڑی فراہم کی۔مریم نواز کا کراچی پہنچنے پر ایئرپورٹ کے باہر مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے استقبال کیا۔کراچی ایئرپورٹ سے مریم نواز پیپلز پارٹی کی جانب سے بھیجی گئی پی پی رہنما شرجیل میمن کی خصوصی بم پروف گاڑی میں سوار ہو کر مزارِ قائد ریلی کی شکل میں پہنچیں۔

(جاری ہے)

مریم نواز قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پرواز پی کے 303 کے ذریعے لاہور سے کراچی پہنچی تھیں، انہوں نے جہاز کی اکانومی کلاس میں سفر کیا،مریم نواز کی گاڑی سابق گورنر سندھ محمد زبیر ڈرائیو کر رہے تھے۔

مریم نواز کے ہمراہ ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کے علاوہ مسلم لیگ(ن)سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ بھی موجود ہیں۔مریم نواز ایئر پورٹ سے ریلی کی صورت میں مزارِ قائد پہنچیں، جہاں انہوں نے بانی پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح اور ان کی ہمشیرہ فاطمہ جناح کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔شارع فیصل پر استقبالیہ کیمپ پر نون لیگ کے کارکنان کی بڑی تعداد موجودتھی جو ڈھول کی تھاپ پر رقص کر رہے اور نعرے لگا رہے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More