The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ْ حکومت آزادکشمیر عوام سے بجلی کے بلوں میں جگا ٹیکس وصول کرنے سے بازرہے‘شیخ عقیل الرحمن … مہنگائی سے مارے ہوئے عوام پہلے ہی پریشان ہیںکہ وہ دوقت کی روٹی اپنے بچوں کو … مزید

1

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) جماعت اسلامی آزادکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت آزادکشمیر عوام سے بجلی کے بلوں میں جگا ٹیکس وصول کرنے سے بازرہے ،مہنگائی سے مارے ہوئے عوام پہلے ہی پریشان ہیںکہ وہ دوقت کی روٹی اپنے بچوں کو کس طرح مہیا کر کے دیں اور اُس پر متضاد یہ کہ حکومت ہزاروں روپے کے ناروا ٹیکس پر مشتمل بلات عوام کو تھما دئیے گئے ہیں عوام یہ بلات کیسے اداکرے حکومت آزادکشمیر کو اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے ایوان میں بیٹھے ہوئے حکمرانوںکو یہ معلوم نہیں کہ عوام کس حالات میں زندگی بسر کررہے ہیں،اور اُن پر بلات کی صورت میں بجلی گرا دی گئی ہے تاکہ پہلے سے مرے ہوئے لوگ مزید ماردیا جائے ،انہوں نے کہا کہ یہاں کے عوام کو فری بجلی مہیا ہونی چاہیے ان لوگوں نے قربانی دیکر ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا کی ہے ،مظفرآباد کے لوگ موسم کی بے اعتدالی کا شکار ہوگے ہیں اور میرپور کے لوگ زلزلوں کی نظر کرچکے ہیں ،اس پر سفاک قیادت لوگوں کو بجلی فری فراہم کرنے کے بجائے جگا ٹیکس سمیت بوگس بلات وصول کررہی ہے جو بہت بڑا ظلم ہے حکومت اس سے باز نہ آئی تو جماعت اسلامی عوام کیساتھ ملکر سڑکوں پر نکل آئے گی۔

(جاری ہے)

ریاست میں بجلی کے بلوں پر جو غنڈہ ٹیکس فیول ایڈجسمنٹ کی صورت میں اور دیگر ناروا کی صورت میں وہ عوام کو واپس کیا جائے ،ریاست کے عوام کو کم نرخوں پر تین روپے فی یونٹ کے حساب سے بجلی فراہم کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ یہ خطے 25سو میگاواٹ بجلی پیدا کررہا ہے اور یہاں کے باسیوں نے دوبار اپنے آباواجداد کے قبروں کو پانی میں ڈوبویا ہے اب یہ ان کا حق بنتا ہے کہ انہیں کم ریٹ پر بجلی فراہم کی جائے اور لوڈشیڈنگ سے متثنیٰ قرار دیا جائے انہوں نے کہا کہ حکومت لگژری لائف کو ترک کرکے سادہ زندگی گزارے اور لوگوں کی ضروریات کا خیال رکھے انہوں نے کہا کہ ریاست میں مہنگائی آسمانوں سے باتیں کررہی ہے اور اُس پر یہ کہ ہزاروں روپے پر مشتمل بوگس بلات لوگوں کو تھما دئیے گئے ہیں جس سے لوگوں کی چیخیں نکل گئیں ہیں لیکن حکمرانوںکو اس کا احساس نہیں ہے اگر حکمرانوں نے عوام کے یہ جائز مطالبات نہ مانے تو ہم لوگوںکو سڑکوں پر نکلا کر لائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں نے لوگوں کی بہتری کے لیے کوئی کام نہ کیا ہے ،بلکہ اُن کی مشکلات میں اُضافہ کیا ہے ،وباء کے موقع پر بھی حکومت کوئی ریلیف عوام کو دینے میں مکمل ناکام رہی ۔مظفرآباد کے عوام کو پانیوں سے بھی محروم کر دیا گیا ہے ،فاروق حیدر خان کو سمجھ لینا چاہیے تھا کہ آئندہ بھی انتخابات لڑنے ہیں کس منہ سے وہ لوگوں سے ووٹ لینے آئیں گے انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ لوڈشیڈنگ ختم کی جائے ،بجلی کم نرخوں پر مہیا کی جائے ،ماکڑی اور شاہ سلطان برج پر کام شروع کروایا جائے ۔دریائے نیلم پر پانچ جھلیں فوری بنائی جائیں ،نوسیری ڈیم سے پانی لا کر مظفرآباد کے عوام کو دیا جائے۔بصورت دیگر انہیں حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More