The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ْکل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کا امیر حمزہ کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

7

منگل ستمبر
15:35

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) حریت رہنما فردوس احمد شاہ اور کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ نے غیر قانونی طورپر نظربند تحریک حریت جموں وکشمیرکے سیکرٹری جنرل امیر حمزہ کی اہلیہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فردوس احمد شاہ نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔دریں اثناء منگل کو اسلام آباد میںکل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کے دفتر میں ایک تعزیتی اجلاس ہوا۔ اجلاس کے شرکاء نے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور غمزدہ خاندان کے لئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ انہیں یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔ اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے کنوینر مصطفی محمد حسین ، سید فیض نقشبندی ، محمد فاروق رحمانی ، محمود احمد ساغر ، عبد المجید میر ، راجہ خادم حسین ، عبد المجید ملک ، جاوید اقبال بٹ ، عدیل مشتاق وانی ، شیخ عبد المتین ، اشتیاق حمید ، نذیر احمد کرنائی ، شیخ محمد یعقوب ، امتیاز وانی ، ایڈووکیٹ پرویز احمد شاہ ، حسن البناء، الطاف حسین وانی ، میر طاہر مسعود ، گلشن احمد ، زاہد مشتاق ، زاہد اشرف ، مشتاق احمد بٹ ، سید اعجاز رحمانی ، میاں مظفر ، حاجی سلطان بٹ ، داؤد خان یوسفزئی ، محمد شفیع ڈار ، زاہد صفی اور شمیم شال شامل ہیں۔

(جاری ہے)

امیر حمزہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرنے پرجس کی ضمانت اقوام متحدہ نے دی ہے، اس وقت جموں کی کوٹ بھلوال جیل میں نظربند ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More