The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ْکرونا ٹیسٹنگ لیب مکمل ہونے کے باوجود تاحال فنکشنل نہ ہونے پر کمشنر سرگودھاکا اظہار برہمی

38

اتوار اکتوبر
11:25

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) سرگودھا میں جدید سہولیات سے آراستہ بی ایس ایل(کرونا ٹیسٹنگ) لیب کے مکمل ہونے کے باوجود تاحال فنکشنل نہ ہونے پر کمشنر سرگودھا نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آ فیسر ضلعی ہیلتھ اتھارٹی اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال کو 24گھنٹوں میں لیب کو فنکشنل کرنے اور فوری طور پر کرونا ٹیسٹ شروع کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ بصورت دیگر دونوں افسران کے خلاف انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔زرائع کے مطابق کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے سرگودھا میں کوروناٹیسٹنگ لیب کے حوالہ سے منعقدہ اجلا س میں کمشنر نے کہا کہ10 کروڑ روپے کے خطیر فنڈز سے مکمل ہونے والی لیب کے ثمرات سے علاقہ کے عوام محروم ہیں اور اس کوتاہی کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایم ایس کو لیب کا فوری چارج لینے کا حکم دیا اور ابتدائی طور پر کورونا ٹیسٹ شروع کرنے کے احکامات جاری کئے۔

اجلاس میں بتایا گیاکہ لیب کے لئے محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے ٹیکنکل عملہ تعینات کر دیا گیا جبکہ دیگر افرادی قوت ایم ایس ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال فراہم کریں گے۔ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کی پرانی عمارت سے ملحقہ خالی اراضی پر قائم جدید سہولیات سے آراستہ بی ایس ایل لیب میں کورونا کے علاوہ ہپٹاٹاٹئس بی اینڈ سی اور ایچ آ ئی وی (ایڈز) کے ٹیسٹ کئے جا سکیں گے۔ اس لیب کے قیام سے سرگو دہا ڈویڑن کے علاوہ دیگر قریبی اضلاع کے مریضوں کو انتہائی کم قیمت میں ٹیسٹ کی سہو لیات دستیاب ہوں گی۔ پہلے مر حلہ میں ایک شفٹ میں لیب میں کام شروع ہوگا۔کمشنر نے کہا کہ ٹیکنیکل عملے کی تعیناتی کے بعد لیب کو تین شفٹوں میں چلایا جا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More