The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ْکارپٹ ایسوسی ایشن نے فریٹ سبسڈی کیلئے محکمہ تجارت ،ٹڈیپ ،ای ڈی ایف کو خطوط ارسال کر دئیے … حکومت دنیا کی سب سے ’’ڈومو ٹیکس ‘‘نمائش میں پاکستان کی بھرپور نمائندگی کیلئے … مزید

14

حکومت دنیا کی سب سے ’’ڈومو ٹیکس ‘‘نمائش میں پاکستان کی بھرپور نمائندگی کیلئے پیشگی مشاورت کا آغاز کرے ‘ ریاض احمد

اتوار اکتوبر
11:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے فریٹ سبسڈی کیلئے محکمہ تجارت ،ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان اور ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کو خطوط ارسال کر دئیے جبکہ ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ اسٹیٹ بینک برآمد کنندگان کیلئے پالیسیوں میں مزید نرمی کرے تاکہ برآمدات کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہو سکیں ۔ سینئر وائس چیئرمین ریاض احمد کی سربراہی میں ایسوسی ایشن کا اجلاس منعقدہوا جس میں چیئر پرسن کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ پرویز حنیف ،سینئر مرکزی رہنماعبد اللطیف ملک،سعید خان ،میجر (ر) اخترنذیر،اعجازالرحمان،اکبر ملک،دانیال حنیف ،فیصل سعید خان سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ریاض احمد نے کہا کہ عالمی نمائشیں کارپٹ مصنوعات کی موثر مارکیٹنگ اور تشہیر کا واحد ذریعہ ہیں اس لئے متعلقہ وزارت اور اس کے ذیلی محکموں کو اس پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے ۔

(جاری ہے)

حکومت کو جرمنی میں منعقد ہونے والی دنیا کی سب سے ’’ڈومو ٹیکس ‘‘نمائش میں پاکستان کی بھرپور نمائندگی کے حوالے سے پیشگی مشاورت کا آغاز کرے ۔ کورونا وائرس کی وجہ سے معاشی حالات انتہائی خراب ہیں اس لئے ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت نمائش میں شرکت کرنے والوں کیلئے 80/20کا فارمولہ تشکیل دے ۔ اس کے علاوہ نمائشوں میں شریک ہونے والے برآمد کنندگان کیلئے اپنی مصنوعات کی واپس لانا بھی انتہائی مشکل مرحلہ ہوتا ہے اس کیلئے بھی خصوصی احکامات جاری کئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا روایتی حریف بھارت سمیت دیگر ممالک سے سخت مقابلہ ہے اور اگر حکومت چاہتی ہے کہ ہم مقابلے کی دوڑ میں شامل رہیں تو ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کے دیرینہ مسائل کو حل کرنا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More