The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ْپیاز کی پنیری کو 30ستمبر تک کھیتوں میں منتقلی سے قبل زمین کو اچھی طرح تیار کرنے کی ہدایت

5

جمعرات ستمبر
14:03

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) محکمہ زراعت نے 30ستمبر تک پیاز کی پنیری کی کھیتوں میں منتقلی سے قبل زمین کو اچھی طرح تیار کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار زمین کی تیاری کیلئے پہلے مٹی پلٹنے والا ہل چلائیں اور بعد ازاں 2مرتبہ کلٹیویٹر چلا کر زمین کو کھلا چھوڑ دیاجائے اور اس میں 20کلو گرام یوریا کھاد ڈال کر زمین کو پانی لگادیاجائے جبکہ وتر آنے پر زمین میں ہل چلا کر اسے سہاگہ سے نرم و ہموار کرلیا جائے تاکہ پیاز کی اچھی فصل حاصل ہو سکے۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکار پیاز کی پنیری کی کھیتوںمیں منتقلی کے وقت ایک سے ڈیڑھ بوری ڈی اے پی اور ایک بوری پوٹاش فی ایکڑ ڈال کر 75 سے 80 سینٹی میٹر کے فاصلے پر کھیلیاں بنا لیں اور پودے کھیلیوں کے دونوں اطراف 10سینٹی میٹر کے فاصلے پر لگانے کے بعد آبپاشی کاسلسلہ شروع کردیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ فصل کو سات سے آٹھ دن کے وقفہ سے مسلسل تین مرتبہ پانی لگانا چاہیے تاہم اس کے بعد آبپاشی کاوقفہ بڑھایا جاسکتاہے۔

انہوںنے کہا کہ پنیری کی منتقلی کے 20 سی25 روز بعد کھیتوں میں ایک بوری امونیم سلفیٹ یا آدھی بوری یوریا کھاد فی ایکڑ ڈال کر آبپاشی کر دینی چاہیے۔انہوںنے کہاکہ کھیت میں نرسری کی منتقلی سے پہلے اسے پانی کی فراہمی روک دینی چاہیے تاکہ نرسری سخت جان ہو جائے اور پنیری کھیت میں منتقل کرتے وقت اس کی جڑوں کو ٹوٹنے سے بچایاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More