The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ْویمنز ایف اے کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 31 اکتوبر کو ویمبلے سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

6

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) ویمنز ایف اے کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے 50 ویں ایڈیشن کا فائنل میچ 31 اکتوبر کو انگلینڈ میں ویمبلے سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ یہ چھٹی مرتبہ ہوگا کہ ایف اے کپ کا فائنل ویمبلے سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا اور یہ مسلسل چھٹی مرتبہ ویمنز ایف اے کپ کا فائنل ہوگا جو ویمبلے سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل 2015، 2016، 2017، 2018، 2019 ویمنز ایف اے کپ کے فائنلز ویمبلے سٹیڈیم میں کھیلے جا چکے ہیں۔ ویمنز ایف اے کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا ففتھ مرحلہ رواں سال فروری کے اختتام پر مکمل ہوچکا ہے جس کے بعد ٹورنامنٹ کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہو چکی ہے۔ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی ٹیمیں میں برائٹن اینڈ ہوو البیون، برمنگھم سٹی، ایورٹن، چیلسی، آرسنل، ٹوٹنہم ہاٹسپر، لیسٹر سٹی اور مانچسٹر سٹی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ رواں سال مارچ سے کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کی وجہ سے شروع نہیں ہوسکا اور اب ٹورنامنٹ کا ٹاپ ایٹ مرحلہ 26 اور 27 ستمبر میں مکمل ہو جائے گا جس کے بعد چار ٹاپ فور ٹیموں کے درمیان دونوں سیمی فائنلز 30 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔ ٹاپ فور مرحلے میں سے کامیاب ہونے والی دو ٹیموں کے درمیان ویمنز ایف اے کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے 50 ویں ایڈیشن کا فائنل میچ 31 اکتوبر کو انگلینڈ میں ویمبلے سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More