The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ْوزیراعظم سے عزت کرانا چاہتے ہیں تو عزت کرنا پڑیگی، فواد چوہدری کا اپوزیشن کو واضح پیغام … اپوزیشن کی تحریک کے غبارے سے ہوانکل گئی ہے ،8کیسزمیں انہیں ریلیف دیدیں پھردیکھیں … مزید

15

اپوزیشن کی تحریک کے غبارے سے ہوانکل گئی ہے ،8کیسزمیں انہیں ریلیف دیدیں پھردیکھیں سب ٹھیک ہوجائے گا، وفاقی وزیر

اتوار اکتوبر
14:05

ْوزیراعظم سے عزت کرانا چاہتے ہیں تو عزت کرنا پڑیگی، فواد چوہدری کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان فاسٹ بالررہے ہیں، وزیراعظم سے عزت کرانا چاہتے ہیں توعزت کرنا بھی پڑیگی۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں فواد چوہدری نے کہاکہ نوازشریف اس وقت ٹھکرائے جانے کابدلہ لے رہے ہیں، نوازشریف چاہتے ہیں ان کی کرپشن پرپردہ ڈالاجائے ان کاشکوہ ہے کیسزمیں ریلیف کیوں نہیں دلوایاگیا وفاقی وزیر نے کہا کہ نوازشریف اپنے کیسز کیلئے لوگوں کونکال رہے ہیں، نوازشریف خودلندن میں بیٹھے ہیں اورلوگوں کونکال رہے ہیں، اپوزیشن کی تحریک کے غبارے سے ہوانکل گئی ہے ،8کیسزمیں انہیں ریلیف دیدیں پھردیکھیں سب ٹھیک ہوجائے گا۔

انہوںنے کہاکہ کیاعمران خان کوایک کروڑ70لاکھ ووٹ غائبانہ پڑے ہیں، کیاپی ٹی آئی کوووٹ دینے والے عوام نہیں ، وزیراعظم عمران خان اورپی ٹی آئی کوعوام نے منتخب کیاہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More