The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ْلاہور سیالکوٹ موٹر وے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد علی کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا

12

جمعرات ستمبر
16:53

ْلاہور سیالکوٹ موٹر وے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد علی کا نام بلیک ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 ستمبر2020ء) پنجاب پولیس کی سفارش پر لاہور سیالکوٹ موٹر وے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد علی کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا جبکہ پولیس نے پہلے ہی ملزم کا شناختی کارڈ بلاک کرادیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس کی سفارش پر عابد علی کا نام بلیک لسٹ میں ڈال کر متعلقہ اداروں کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کی جانب سے پہلے ہی ملزم کا شناختی کارڈ بلاک کرادیا گیا تھا ، شناختی کارڈ بلاک ہونے سے ملزم بیرون ملک فرار نہیں ہوسکے گا۔خیال رہے پنجاب کی پولیس گجرپورہ واقعہ کے مرکزی ملزم عابد کواب تک گرفتار نہیں کر سکی، عابد کی گرفتاری کے لیے رات گئے قصور میں سرچ آپریشن کیا گیا تاہم پولیس ایک بار پھر ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More