The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ْشہر بھر میں فوری طور پر غیر قانونی اور کمزور عمارتوں کے خلاف کارروائی ہوگی، کمشنر کراچی … کراچی،10بار بلڈنگ خالی کروائی، پھر لوگ آ گئے، بلڈنگ کے مالک نے بلڈنگ کرائے … مزید

1

کراچی،10بار بلڈنگ خالی کروائی، پھر لوگ آ گئے، بلڈنگ کے مالک نے بلڈنگ کرائے پر دی ہوئی تھی،ڈی سی سائوتھ
گرنے والی بلڈنگ کے ساتھ واقع ایک منزلہ عمارت کو بھی خالی کرا دیا گیا ہے، ملوث عملے اور ٹھیکے دار کے خلاف کارروائی کی جائے گی، حکام ایس بی سی اے

اتوار ستمبر
16:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے کہاہے کہ شہر بھر میں فوری طور پر غیر قانونی اور کمزور عمارتوں کے خلاف کارروائی ہوگی جبکہ ڈپٹی کمشنر جنوبی ارشاد احمد نے کہاکہ 10بار ہم بلڈنگ خالی کروا چکے ہیں، پھر لوگ آ جاتے ہیں۔کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنر سائوتھ نے اتوارکو کراچی کے علاقے لیاری میں گرنے والی بلڈنگ کے جائے حادثہ کا دورہ کیااور امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔اس موقع پرکمشنرکراچی سہیل راجپوت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں موجود غیر قانونی اور کمزور عمارتوں کو خالی کروایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عمارتیں خالی کرانے کے بعد رہائشیوں کو بدلے میں امداد دی جائے گی، متاثرین کی امداد کے لیے حکومت کے ساتھ مل کر اقدامات کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

کمشنر کراچی نے کہاکہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن کرنے جا رہے ہیں۔

ڈی سی سائوتھ ارشاد احمد نے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلڈنگ کے مالک نے بلڈنگ کرائے پر دی ہوئی تھی۔مالک کے خلاف کارروائی کے لیے حکمتِ عملی بنائی ہے، مالک نے کمزور عمارت کرائے پر کیوں اور کیسے دی۔انہوں نے کہاکہ مون سون کی وجہ سے کمزور ہونے والی عمارتوں کا سروے کریں گے، ایس بی سی اے کی جانب سے ساتھ موجود کمزور عمارت کو گرایا جائے گا۔دوسری جانب سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی(ایس بی سی ای) کے حکام نے کہاہے کہ گرنے والی بلڈنگ کے ساتھ واقع ایک منزلہ عمارت کو بھی خالی کرا دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق دوسری عمارت میں بھی مزدور رہائش پذیر تھے، ملوث عملے اور ٹھیکے دار کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ کراچی میں ایک ہفتے میں عمارت گرنے کا دوسرا واقعہ پیش آیا ہے، لیاری کے علاقے بہار کالونی میں کوئلہ گودام کے قریب ایک منزلہ عمارت گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔حادثے میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے، ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔علاقہ مکینوں کے مطابق عمارت میں مزدور رہائش پذیر تھے، نئی عمارت کی تعمیر کے لیے شاول چلنے سے گرنے والی عمارت مخدوش ہوگئی تھی، ایک اور عمارت بھی دراڑیں پڑنے پر خالی کرالی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More