The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ْاپوزیشن جماعتوں کا ایجنڈا ملک کی ترقی کو روکنا اور اپنی کرپشن کو تحفظ دینا ہے،مومنہ وحید

21

اتوار اکتوبر
12:15

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 18 اکتوبر2020ء) : چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا ایجنڈا ملک کی ترقی کو روکنا اور اپنی کرپشن کو تحفظ دینا ہے۔یہاں جاری اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد غیر فطری ہے اور وہ دن دور نہیں جب یہ اتحاد بھی ماضی کی طرح پارہ پارہ ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو عوام کے حقیقی مسائل کا ادراک ہے نہ کوئی سمجھ اور یہ عناصر محض ذاتی مفادات کی خاطر عارضی طور پر ایک نظر آتے ہیں،پاکستان کے عوام اپوزیشن کے دوغلے چہروں کو پہچان چکے ہیں، یہ اپنے منفی بیانیے سے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پائیدار ترقی کے سفر سے خائف ہیں اور یہ عناصر موجودہ حکومت کی 2 سالہ محنت کو برباد کرنے پر تلے ہوئے ہیں،اپوزیشن جماعتیں جتنا مرضی واویلا کر لیں حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی،اپوزیشن جماعتوں کے ہاتھ نہ پہلے کچھ آیا نہ آئندہ آئے گا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More