The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ّکراچی، آفاق احمد کی رہائش گاہ پر شعبہ خواتین کی ذونل کمیٹیوں کے ذمہ دارامن کا اجلاس … جنوبی سندھ صوبہ کے قیام کی جدوجہد میں خواتین کو شریک کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل … مزید

14

جنوبی سندھ صوبہ کے قیام کی جدوجہد میں خواتین کو شریک کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا

اتوار ستمبر
21:20

ھ*کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 13 ستمبر2020ء) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان)کے چیئرمین آفاق احمد کی رہائش گاہ پر شعبہ خواتین کی ذونل کمیٹیوں کے ذمہ دارامن کا اجلاس ہوا جس میں جنوبی سندھ صوبہ کے قیام کی جدوجہد میں خواتین کو شریک کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا۔ شعبہ خواتین کی ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ کسی بھی تحریک کی کامیابی خواتین کی شرکت کے بغیر ممکن نہیں کیونکہ آبادی کا نصف ہونے کی وجہ سے انکا کردار اہم ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ جنوبی سندھ صوبہ شہری سندھ کے عوام کی ضرورت ہے، شعبہ خواتین کی کارکنان گھر گھر جاکر خواتین میں اس حوالے سے شعور اجاگر کریں اور انہیں بتائیں کہ اگر آج آپکے بچے، بھائی اور شوہر ملازمتوں سے محروم ہیں، گھروں میں بھرے گندے پانی نے زندگی اجیرن بنا رکھی ہے اور ہر بنیادی سہولت سے محرومی کا سامنا ہے تو اسکی واحد وجہ متحدہ ہے جس نے ناصرف خود لوٹ مارکا بازار گرم کئے رکھا بلکہ اپنے اقتدار کو طول دینے کیلئے عوام دشمن اقدامات میں وفاقی و صوبائی حکومت کی بھرپور مدد کی۔

(جاری ہے)

آفاق احمد نے کہا کہ متحدہ کی کراچی دشمنی کا خمیازہ عوام مسلسل بھگت رہے ہیں لیکن اب یہ سلسلہ مزید نہیں چلے گا۔ آفاق احمد نے کہا کہ جنوبی سندھ صوبہ ہو یا این ایف سی ایوارڈ میں ہمارا حصہ دونوں ہی ہمارا حق ہیں، کراچی کے عوام کو اب کسی لولے لنگڑے پیکج کے ذریعے بہلایا نہیں جاسکتا۔ آفاق احمد نے کہا کہ مہاجر قومی موومنٹ نے جنوبی سندھ صوبہ تحریک نتیجہ خیز بنانے کیلئے حکمت عملی ترتیب دے لی ہے، اس حوالے سے عنقریب قوم کے بزرگوں،بیٹوں، ماؤں اور بہنوں کو اعتماد میں لیں گے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More