The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ً اسلام آباد ، مسیحیوں کا قبرستان کی خستہ حالت پر سی ڈی اے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ … ٌمشیر وزیر اعظم علی اعوان ،چئیرمین سی ڈی اے اور میئر اسلام آباد سے نوٹس لینے کا مطالبہ … مزید

3

ٌمشیر وزیر اعظم علی اعوان ،چئیرمین سی ڈی اے اور میئر اسلام آباد سے نوٹس لینے کا مطالبہ

پیر ستمبر
22:30

– اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 14 ستمبر2020ء) اسلام آباد کے مسیحیوں نے مسیحی قبرستان میں جنازہ دفناتے وقت سی ڈی اے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔احتجاجی مظاہرہ قبرستان کی خستہ حالت ،رات کو جنازہ دفنانے کے وقت روشنی کا بندوبست نہ ہونے اور مستقل گورکن نی ہونے کے خلاف کیا گیا ۔مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی ۔

(جاری ہے)

مظاہرین کا کہناتھاکہ مسیحی قبرستان میں گورکن کی بجائے ایک کلینر سے گورکن کا کام لیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے سی ڈی اے علی اعوان ،چئیرمین سی ڈی اے اور میئر اسلام آباد مسیحی قبرستان کی خستہ حالی کا نوٹس لیں۔ مسیحی قبرستان میں مستقل عملہ تعینات کیا جائے۔مظاہرین کا کہناتھا کہ قبرستان کسی جنگل کی طرح محسوس ہوتا ہے جہاں پر جنگلی بوٹیاں اور بھنگ انسانی قد سے بھی زیادہ ہیں۔ قبرستان میں فوری طور پر روشن کا بندبست کیا جائی

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More