The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ًپاکستان نے چھکا لگا کر کورونا کو شکست دی،برطانیہ سمیت تمام دنیا پاکستان سے سیکھے،برطانوی ہائی کمشنر … ذ*انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لئے پُرامید ہوں،نجی ٹی وی … مزید

5

ذ*انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لئے پُرامید ہوں،نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ ستمبر
22:34

ةاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 16 ستمبر2020ء) برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کہا ہے کہ پاکستان نے چھکا لگا کر کورونا کو شکست دی،برطانیہ سمیت تمام دنیا پاکستان سے سیکھے،انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لئے پُرامید ہوں۔بدھ کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان میں تعینات برطانوی سفیر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے کہا ہے کہ پاکستان نے چھکا لگا کر کورونا کو شکست دی ہے۔کورونا وائرس کے خلاف پاکستان کا زبردست کردار رہا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کورونا وباء سے بہت اچھے طریقے سے نمٹا،اب معیشت میں بہتری آرہی ہے،برطانیہ سمیت دیگر ممالک کو کورونا کے متعلق پاکستان سے سیکھنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ نے کورونا وباء کے دوران پاکستان کا ساتھ دیا،اچھا دوست مشکل وقت میں ساتھ نہیں چھوڑتا۔برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ انہوں نے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا دورہ کیا ہے،این سی او سی نے کورونا کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں پُرامید ہوں کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان آئے گی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More