The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ًایڈیشنل سیشن جج پر تشدد، عمران خان کا عدم برداشت کا بیانیہ عام ہو رہا ہے، پلوشہ خان

5

پیر ستمبر
22:30

& اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 14 ستمبر2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے رہنما کی طرف سے ایڈیشنل سیشن جج پر ہونے والے تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا عدم برداشت کا بیانیہ عام ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

جب سے عمران خان اقتدار میں آئے ہیں خواتین پر تشدد ہراسانی، عصمت دری کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔ حالت یہ ہے کہ اب معصوم بچے بھی جنونیوں کے ظلم سے محفوظ نہیں ہیں۔ پلوشہ خان نے کہا کہ ظالم سونامی نے معاشرے کو تشدد اور قانون سے انحراف کی طرف دھکیل دیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان کے عدم برداشت کی ذہنیت کی وجہ سے بعض عناصر قانون کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More