The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ویٹرنری یونیورسٹی 21 ستمبرسے معمول کی تعلیمی سر گرمیو ں کیلئے کھو ل دی جائے گی ‘ وائس چانسلر

7

اتوار ستمبر
16:40

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 13 ستمبر2020ء) یو نیور سٹی آف ویٹر نر ی اینڈ اینیمل سا ئنسز لا ہور نے معمول کی تعلیمی سر گرمیوں کیلئے اپنے تمام کیمپسز 21 ستمبر سے کھو لنے کا نو ٹیفکیشن جاری کر دیا‘ اس کا فیصلہ گر یجو یلی ری اوپننگ کمیٹی کے اجلاس اور ڈینز کمیٹی کی میٹنگ میں کیا گیا۔ یو نیور سٹی میں تعلیمی سر گر میو ں کو حکومت پنجاب اور ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن کی ہدا یا ت کے عین مطابق جاری رکھا جا ئے گا۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر نسیم ا حمدنے یونیورسٹی دو بارہ کھلنے کے بعد طلبہ کیلئے مرحلہ وارتعلیمی طریقہ کار کی منظوری دے دی۔اُ نہو ں نے کہا کہ یو نیورسٹی کے تمام کیمپسزبالخصوص کلاس رومز، لیبا رٹریوں، ہاسٹلز ، انتظا میہ کے دفا تر اور یونیورسٹی کی رہا ئشی کا لو نی میںصفا ئی ستھرا ئی کے معیار کو یقینی بنا یا جا ئے گا نیز یونیورسٹی میں طلبہ اور سٹاف کوکرو نا وائرس، ڈینگی مچھرو ں اور بیما ریو ں سے محفو ظ رکھنے کیلئے جاری کردہ ایس او پیز پر سختی کیساتھ عمل بھی کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں یونیورسٹی سٹی کیمپس میں ڈینگی مچھر مار سپر ے بھی کروا یا گیا۔یونیورسٹی میںتعلیمی سر گرمیو ں کا آغاز تین مرا حل میں کیا جا ئے گا‘جس کے تحت پہلے مر حلے میں پانچ سا لہ ڈگری پروگرام کا نوا ں سمسٹر، چار سا لہ ڈگری پروگرام کا سات سمسٹراور انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ تمام ڈگری پروگرامز فرسٹ سمسٹر کے طلبہ کی کلا سز کا آ غا ز 21 ستمبر سے ہوگا۔ دوسرے مر حلے میںپانچ سا لہ ڈ گری پرو گرام کا سات سمسٹر،چا ر سا لہ ڈگری پرو گرام کے پانچ سمسٹر اورپوسٹ گریجویٹ ڈگری پرو گرام کے دوسرے سمسٹر کے طلبہ کی کلا سز کا آ غا ز5 اکتو برسے ہوگا۔ تیسر ے مر حلے میںپا نچ سا لہ ڈگری پروگرامز کے پانچویں اور تیسر ے سمسٹرجبکہ چار سا لہ ڈگری پروگرامز کے تیسر ے سمسٹر کے طلبہ کی کلا سز 19 اکتو برسے ہونگی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More