The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر باغ میں سینڈیکیٹ کا 12واں اجلاس

11

بدھ ستمبر
18:41

باغ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) ویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر باغ میں سینڈیکیٹ کا 12واں اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت وائس چانسلر میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر عبد الحمید نے کی۔ وائس چانسلر نے افتتاحی خطاب میں کہا کہ تین ماہ کے قلیل عرصہ میں جواقدامات کیے گئے ہیں اُن کے نتائج آنا شروع ہو گئے اس قلیل عرصہ میں سینٹ کا اجلاس، ایک سینڈیکیٹ،ایک اکیڈمک کونسل کا اجلاس، اور دوایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کے اجلاس منعقد ہوئے۔مالیاتی اصلاحات کا آغاز،مالی معاملات کی یکسوئی اور Spaceکے مسائل کا حل اتنے مختصر وقت میں ایک بڑی پیش رفت ہے۔ ویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر باغ گوں نا گوں مسائل کا شکار رہی لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آج ہم ان مسائل پر قابو پانے میں کوشاں ہیں اور پرُ اُمید ہیں کہ اس میں کامیابی ملے گی۔

(جاری ہے)

حکومت آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی معاملات میں ہر ممکن معاونت کر رہی ہے اور مالی مشکلات سے نکلنے کے لیے بھی حکومت نے تعاون کا یقین دلایا ہے۔

بروقت اصلاحات اور حکمت عملی کی بدولت آج ویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر باغ بہتر سمت میں گامزن ہے۔ ویمن یونیورسٹی باغ میں M.Philاور Ph.D.میں داخلوں اور کلاسز کے اجراء کے بعد اب ایم اے، ایم ایس سی اور بی ایس میں داخلوں کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ اس سال داخلہ جات کا اجراء بروقت کرنے سے بہت اچھا رسپانس آ رہا ہے۔ اس سے پہلے M.Philاور Ph.D.میں بھی بڑی تعداد میں داخلہ جات آئے ویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر باغ کو ایک بہترین اور مثالی ادارہ بنانے کے لیے دن رات کو شاں ہیں اور ادارے کے مفاد میں ہر ممکن اقدامات اور اصلاحات کا سلسلہ جاری رہے گا اور اللہ کے فضل و کرم سے اس قلیل عرصہ میں ویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر باغ کے معاملات و مسائل کافی حد تک بہتر ہو چکے ہیں جو کہ انتہائی خوش آئند اور حوصلہ افزاء امر ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More