The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

وویمن چیمبر آف کامرس کے زیراہتمام کاروباری لوگوں کو ان کے کاروبار میں بہتری لانے میں گرانٹ دینے کے موضوع پر سیمینار … سمیڈا کے تعاون سے ورلڈ بینک کے پروجیکٹ ERKF کو کاروباری … مزید

20

سمیڈا کے تعاون سے ورلڈ بینک کے پروجیکٹ ERKF کو کاروباری خواتین کو ان کے کاروبار میں بہتری لانے کے لئے ایک اچھا اقدام ہے،رخسانہ

اتوار ستمبر
21:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پشاور نے سمیڈا کے اشتراک سے ورلڈ بنک کے پراجیکٹ ERKF جس کا مقصد کاروباری لوگوں کو ان کے کاروبار میں بہتری لانے میں گرانٹ دینے کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر وویمن چیمبر کی صدر مسز رخسانہ نادر اور وویمن چیمبر کی ممبرز کے علاوہ تمام کاروباری خواتین نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

پروجیکٹ کے فیلڈ کوآرڈینیٹر حماد سلیم گنڈاپور نے پروجیکٹ کے متعلق کاروباری خواتین کو تفصیلی پریذنٹیشن دی اور گرانٹ لینے کی خواہش مند کاروباری خواتین میں گرانٹ لینے کے لئے فارم تقسیم کئے ۔ وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدر مسز رخسانہ نادر نے سمیڈا کے تعاون سے ورلڈ بینک کے پروجیکٹ ERKF کو کاروباری خواتین کو ان کے کاروبار میں بہتری لانے کے لئے ایک اچھا اقدام قرار دیا اور اپنی کاروباری خواتین کو ہدایت کی کہ وہ اس اس پراجیکٹ سے بھرپور فائدہ اٹھائیں تاکہ ان کے کاروبارمیں بہتری آسکے ۔ اس موقع پر سمیڈا جنید خان نے بھی وزیراعظم کے کامیاب نوجوان سکیم کے متعلق بات چیت کی ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More