The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ونا وبا کے دوران صوبے کی کارکردگی دیگر صوبوں کے مقابلے میں بہتر رہی ہے، تیمور سلیم جھگڑا … بیرون ملک مقیم پاکستانی ملکی معیشت خصوصاً صحت کے شعبے کے لیے اہم کردار رہے … مزید

2

بیرون ملک مقیم پاکستانی ملکی معیشت خصوصاً صحت کے شعبے کے لیے اہم کردار رہے ہیں، وزیرِ صحت و خزانہ

پیر ستمبر
21:23

ٰپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 14 ستمبر2020ء) خیبر پختونخوا کے وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم خان جھگڑا نے کہا ہے کہ کرونا وبا کے دوران صوبے کی کارکردگی دیگر صوبوں کے مقابلے میں بہتر رہی ہے۔بیرون ملک مقیم پاکستانی ناصرف ملکی معیشت میں بلکہ صحت کے شعبے کے لیے بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔کرونا وبا سے قبل پاکستان تیزی سے ترقی کرتی ہوئی مارکیٹ تھا اور جہاں پر سرمایہ کاری کی بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے ان خیالات کا اظہارقونصلیٹ جنرل آف پاکستان لاس اینجلس کے تعاون سے منعقدہ آن لائن سیشن کے دوران کیا۔ اس سیشن میںقونصیلٹ جنرل آف پاکستان لاس اینجلس کے علاوہ دیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تیمور جھگڑا نے اس سیشن سے خطاب کرتے ہوئے معیشت واقتصادی صورتحال اور کورونا وباء کے اثرات کے حوالے سے گفتگو کی۔

(جاری ہے)

تیمور جھگڑا کا کہنا تھا کہ کورونا وباء سے قبل پاکستان تیزی سے ترقی کرتی ہوئی عالمی مارکیٹس میں شامل تھا۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں اور یہاں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لئے تمام تر اقدامات کیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہیں جہاں ٹیلینٹڈ ہیومن ریسورس موجود ہے یہ جو اسے کاروبار اور سرمایہ کاری کے لئے موزوں بناتی ہے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اس ٹیلنٹ کو مزید فروغ دینے اور آگے لانے کے لیے صوبائی حکومت خاطرخواہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ اس ٹیلنٹ کو بہتر طریقے سے استعمال کرتے ہوئے کاروباری سرگرمیوں کو مزید فروغ دیں گے۔ نجی شعبہ کے حوالے سے تیمور جھگڑا کا کہنا تھا کہ اس شعبے کو ترقی اور بڑھوتری کے برابر مواقع فراہم کر رہے ہیں کیونکہ یہ شعبہ ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ صوبے میں اقتصادی اصلاحات کے نتیجے میں ٹیکس کلیکشن میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ تیمور جھگڑا نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی تمام آبادی کے لیے ہیلتھ انشورنس منصوبہ شروع کرنے پر انہیں فخر ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More