The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

وقار مہدی کا عوامی شکایات پر بختاور فیملی پارک کا دورہ، … پارک میں صفائی کے ناقص انتظامات اور شام کے وقت مناسب روشنی کا بندوبست نہ ہو نے پر سخت برہمی کا اظہار

4

پارک میں صفائی کے ناقص انتظامات اور شام کے وقت مناسب روشنی کا بندوبست نہ ہو نے پر سخت برہمی کا اظہار

بدھ ستمبر
17:41

کراچی۔16 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے چیف منسٹرانسپیکشن و انکوائریز وقار مہدی کا عوامی شکایات پر بختاور فیملی پارک بوٹ بیسن کا دورہ. وقار مہدی کا پارک کے حالت زار اور صفائی کے ناقص انتظامات اور شام کے وقت مناسب روشنی کا بندوبست نہ ہو نے پر سخت برہمی کا اظہارکیا۔ ڈی سی جنوبی و ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی سائوتھ ارشاد سوڈھر اور ڈپٹی ڈائریکٹر پارکس سائوتھ عاصم احمد کو موقع پر طلب کر لیا۔ معاون خصوصی وقار مہدی نے کہا کہ بختاور پارک وزیر اعلیٰ سندھ کے خصوصی فنڈز سے تعمیر کیا گیا تھا، ناقص انتظامات اور عملے کی غیر موجودگی کی وجہ سے پارک کی حالت خراب ہے۔انہوں نے کہا کہ کلفٹن بلاک 5 کی فیملیز نے پارک آنا بند کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے واضح کیا کہ گھوسٹ اور غیر حاضر ملازمین کو برداشت نہیں کیا جا ئے گا، ایک ہفتے میں پارک کو اصل حالت میں بحال کیا جائے، بچوں کے جھولے اور سلائیڈز کی مرمت کا کام مکمل کیاجائی. ڈی سی سائوتھ و ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ارشاد سوڈھر نے معاون خصوصی کو یقین دہانی کرائی کہ ایک ہفتے کے اندر پارک کو بحال کیا جائے گا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جنوبی نے ڈائریکٹر پارکس سائوتھ کو غیر حاضر عملے کے خلاف تادیبی کارروائی کرتے ہوئے حکم دیا کہ فوری طور پر پارک میں دو شفٹوں میں نیا عملہ تعینات کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی نے ڈی سی و ایڈمنسٹریٹر سائوتھ کو بوٹ بیسن کی مرکزی شاہراہ مائی کلاچی روڈ پر اسٹریٹ لائٹس لگانے کی بھی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ بوٹ بیسن فوڈ اسٹریٹ پر رات دیر تک رش رہتا ہے جبکہ کراچی پورٹ کی ہیوی گاڑیوں کی گزر گاہ ہے، اسٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے بالخصوص فیملیز کو پریشانی کا سامنا ہے۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی نے بتایا کہ مائی کلاچی روڈ کے پی ٹی کے زیر انتظام ہے تاہم ایک ہفتہ کے اندر سب میرین چورنگی سے امریکن قونصلیٹ تک اسٹریٹ لائٹس بحال کر دی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More