The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

وفاقی کابینہ نے مزید 26 پائلٹس کے لائسنس منسوخ کرنے کی منظوری دیدی

5

بدھ ستمبر
22:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء)پائلٹس کے جعلی اور مشکوک لائسنس کے معاملے پر وزارت ہوا بازی کی حتمی رپورٹ کے مندرجات سامنے آگئے جس کے مطابق وفاقی کابینہ نے مزید 26 پائلٹس کے لائسنس منسوخ کرنے کی منظوری دی ہے۔وزارت ہوا بازی کی رپورٹ کے مطابق مزید 6 پائلٹس کا لائسنس بھی عدالتی حکم امتناع ختم ہونے پر منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق 24 جون کو ایوان میں بتایا گیا کہ 262 پائلٹس کے لائسنس جعلی تھے، جس کے بعد ایوی ایشن ڈویڑن نے 28 پائلٹس کے لائسنس منسوخی کی کابینہ سے منظوری لی۔وزارت ہوابازی کی حتمی رپورٹ میں 76 پائلٹس کے لائسنس مشکوک قرار دیے گئے جو کل پائلٹس کا 8 فیصد بھی نہیں ہیں۔رپورٹ کے مطابق 76 پائلٹس میں سے 32 کو بہت ہلکی سزا تجویز کی گئی، ہلکی سزائوں میں ایک سال تک لائسنس معطلی شامل ہے۔وزارت ہوا بازی کی حتمی رپورٹ کے مطابق دیگر 186 پائلٹس کو بحال کردیا، اس حوالے سے ایئرلائنز کو خطوط بھیجے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More