The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

وفاقی پولیس کامنشیا ت فروشوں اور جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑ ے پیما نے پر کر یک ڈائون جا ری … تعلیمی اداروں میں منشیا ت سپلا ئی کر نے والے سابقہ ریکارڈ یافتہ انتہائی … مزید

10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) وفاقی پولیس نے منشیا ت فروشوں اور جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑ ے پیما نے پر جاری کر یک ڈائون کے دوران تعلیمی اداروں میں منشیا ت سپلا ئی کر نے والے سابقہ ریکارڈ یافتہ انتہائی مطلوب دو ملزمان سمیت دیگر جر ائم میں ملوث سات ملزمان کوگرفتار کر کے ان کے قبضہ بھاری مقدار میں چرس، ہیروئن اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا گیا ، ملزمان کے پی کے سے منشیات لا کر اسلام آباد اور گردونواح میں فروخت کرتے تھے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کرلیے گئے مزید تفتیش جاری ہے۔ تفصیلا ت کے مطا بق انسپکٹر جنر ل آ ف پولیس اسلام آ باد محمد عامر ذوالفقار خا ن کے احکا ما ت کی روشنی میں ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار الدین سید نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو جر ائم پیشہ عنا صر کی گرفتار ی اور ما ل مسروقہ کی برآمد گی کا ٹا سک دیا، ان احکا ما ت کی روشنی میں ایس پی صدر زون محمد سرفراز ورک نے ڈی ایس پی ما ر گلہ سرکل عابد اکر ام کی زیر نگر انی ایس ایچ او تھا نہ کر اچی کمپنی سب انسپکٹر سلیم رضا ، سب انسپکٹرز محمد افضل ،محمد خا ن معہ دیگر ملازمان پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم نے تعلیمی اداروں میں منشیا ت سپلا ئی کر نے والے سابقہ ریکارڈ یافتہ انتہائی مطلوب دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ، ملزمان میں اویس اور ماجد علی عرف لکی شامل ہیں ملزمان کے قبضہ سے 1کلو 125گر ام ہیر وئن اور 170گر ام چرس برآمد کرلی گئی ، ملزمان کے پی کے سے منشیات لا کر اسلام آباد اور گردونواح میں فروخت کرتے تھے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کرلیے گئے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ ملزم خر م شہزادکو گرفتار کرکے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا گیا ، اسی طر ح ڈی ایس پی صدر سرکل خا لد محمود اعوان کی زیر نگر انی ایس ایچ او تھا نہ تر نول سب انسپکٹر عالمگیر خا ن ، سب انسپکٹر عامر عباس معہ دیگر ملازمان پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم نے دوران سپیشل چیکنگ 26نمبر چونگی سے منشیا ت فروش رئیس محمود کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 2کلو 735گر ام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ، جبکہ دیگر کا رروائیوں کے دوران کو رال پولیس نے گرفتار ملزم وحیداقبال کے انکشاف و نشاندہی پر پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا ، شالیمار پولیس نے ملزم تنزیل الر حمن کے قبضہ سے کا ر رجسٹر یشن نمبر VX-956قبضہ پولیس میں لے کر کا غذات چیک کر وانے پر بو گس پا ئے گئے ، سبزی منڈ ی پولیس نے ملزم کر یم اللہ جو کہ افغانستا ن کا رہا ئشی ہے پا کستان میں اپنی رہا ئش سے متعلق کو ئی ثبو ت پیش نہ کر سکا کو گرفتار کرلیا ، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ، ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار الدین سید نے کہا ہے کہ منشیا ت فروشوں کے خلا ف کا و شوں مزید تیز کیا جا ئے کیو نکہ یہ عنا صر معاشر ے کے نو جو ان طبقے میں بگا ڑ کے سا تھ ساتھ امن و امان کے درپے ہو تے ہیں اور ان لو گو ں کے خلا ف کا رروائی میں کو تا ہی کسی بھی صور ت بر داشت نہیں کی جا ئے گی ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے عزم کا اظہا ر کیا کہ اسلام آ باد پو لیس ایسے عنا صر کا قلع قمع کر ے گی ۔انہو ں نے کہا ہے کہ تما م پولیس افسران منشیا ت فروشوں کے خلا ف ٹھو س اقداما ت کر یں او رمعا شر ے کو اس لعنت سے نجا ت دلا نے کے لیے کو کسر اٹھا نہ رکھی جا ئے ۔ انہوں نے نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ جرائم کے خاتمے اور اور امن وامان کی بحالی میں اپنا قومی فریضہ ادا کریں اگر آپ کے اردگرد منشیات فروش ،جواء باز یا دیگر مشکوک افراد کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہوں تو فوری اطلاع دیں جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا انہو ں نے پولیس افسران کو ہدا یا ت کیں کہ سٹر یٹ کر ائم ، چوری و ڈکیتی کی وارداتو ں میں ملوث ملزمان سمیت اشتہا ری مجر مان کے خلاف کا رروائیا ں تیزکیں جا ئیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More