The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

وفاقی پولیس نے سٹریٹ کرائم بڑھنے کا امریکی سفارت خانے کا بیان مسترد کر دیا … بیان مفروضوں پر مبنی ہے،گزشتہ سال کی نسبت جرائم کی شرح میں واضح کمی آئی ہے، ترجمان

7

بیان مفروضوں پر مبنی ہے،گزشتہ سال کی نسبت جرائم کی شرح میں واضح کمی آئی ہے، ترجمان

منگل ستمبر
20:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 15 ستمبر2020ء) وفاقی پولیس کے ترجمان نے امریکن سفارتخانے کی طرف سے اسلام آباد کے کچھ علاقوں میں سٹریٹ کرائم بڑھنے کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکن سفارتخانے کا بیان مفروضوں پر مبنی ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں جن علاقوں کا ذکرکیا گیا ہے ان میں ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔اسلام آباد میں گزشتہ سالوں کی نسبت سٹریٹ ودیگر سنگین نوعیت کے جرائم کی شرح میں واضح کمی آئی ہے۔اسلام آباد پولیس امریکن سفارتخانے کے اس بیان کی سختی سے تردید کرتی ہے جس میں کہا گیا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سٹریٹ کرائم بڑھ رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More