The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

وفاقی وزیر فیصل واؤڈا کو نااہلی کیس،ہائی کورٹ نے جواب جمع کرانے کے لیے 14 اکتوبر تک کی مہلت دیدی

6

جمعرات ستمبر
13:32

وفاقی وزیر فیصل واؤڈا کو نااہلی کیس،ہائی کورٹ نے جواب جمع کرانے کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 ستمبر2020ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر فیصل واؤڈا کو نااہلی کیس میں جواب جمع کرانے کیلئے 14 اکتوبر تک کی مہلت دے دی۔جسٹس عامر فاروق نے میاں فیصل ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ بیرسٹر جہانگیر جدون وکیل درخواست گزار نے کہاکہ فیصل واؤڈا نے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت دہری شہریت چھپائی، فیصل واؤڈا کو دہری شہریت چھپانے اور جھوٹا حلف نامہ دینے پر بطور رکن اسمبلی نااہل قرار دیا جائے۔

(جاری ہے)

بیرسٹر جہانگیر جدون نے کہاکہ فیصل واؤڈا نے عدالتی نوٹسز کے باوجود نو ماہ سے جواب جمع نہیں کرایا، فیصل واؤڈا کی طرف سے وکیل عدالت میں پیش ہوئے ۔ وکیل فیصل واوڈا نے کہاکہ جواب جمع کرانے کے لیے تین ہفتوں کی مہلت دی جائے۔ جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ اس حوالے سے الیکشن کمیشن میں بھی کوئی پروسیڈنگ زیر التوا ہی ۔ وکیل فیصل واوڈا نے کہاکہ الیکشن کمیشن میں بھی نا اہلی کا کیس چل رہا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں فیصل واؤڈا نااہلی کیس کی سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More