The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

وفاقی وزیر علی امین گنڈا پورکا گلگت سکردو سڑک پر مسافر کوسٹر حادثے پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار

15

اتوار اکتوبر
17:20

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 18 اکتوبر2020ء) : وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے گلگت سکردو سڑک پر مسافر کوسٹر حادثے پر گہرے دکھ و رنج اور جان بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو جاری اپنے تعزیتی پیغام میں وفاقی وزیر نے انتظامیہ کو امدادی کارروائیاں جلد مکمل کرنے اور امدادی کاروائیوں میں تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ رب العزت جان بحق افراد کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More