The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سیّد امین الحق کا جاز ہیڈکوارٹرز کا دورہ

11

بدھ ستمبر
23:22

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سیّد امین الحق نے بدھ کو جاز ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ جاز ہیڈکوارٹرز آمد پر سی ای او جاز عامر ابراہیم نے وفاقی وزیر آئی ٹی کا استقبال کیا۔ سی ای او جاز عامر ابراہیم نے وفاقی وزیر آئی ٹی کو بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر آئی ٹی سیّد امین الحق نے کہا کہ عوام اور کسٹمر سروس کی بہتری کو ہر حال میں مقدم رکھا جائے، پاکستان کی ترقی میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا بہت اہم کردار ہے، ملک کی بہتری اور عوام کی فلاح حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

وفاقی وزیر آئی ٹی نے کہا عوام کی بہتری کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، عوام کی بہتری کے لیے اقدامات کو مکمل سپورٹ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت آئی ٹی ملک میں براڈ بینڈ سروسز کی فراہمی کے لئے پر عزم ہے، ملک کے شہری اور دوردراز علاقوں کے درمیان ڈیجیٹل تقسیم کے خاتمے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہتر کنکٹویٹی کے لئے نیٹ ورک کی توسیع بہت اہم ہے۔ وفاقی وزیر آئی ٹی نے جاز کی کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی سرگرمیوں کی بھی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More